اسرائیل پر پابندیاں لگ سکتی ہیں،کرپٹو کرنسی اور بلاک چین استعمال کریں، نیتن یاہو

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسرائیل پر پابندیاں لگ سکتی ہیں،کرپٹو کرنسی اور بلاک چین استعمال کریں، نیتن یاہو"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے جمعے کے روز ایک اقتصادی ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔
- انہوں نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے مالی لین دین کے امکان پر اتفاق کیا اور کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی بھی ایک متبادل ہوسکتی۔
- اسرائیل پر پابندیوں کا خطرہ کیوں بڑھ رہا۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو مستقبل میں بڑھتی ہوئی عالمی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ملک کو متبادل مالیاتی نظام اور کرپٹو کرنسی کے استعمال کی تیاری کرنی چاہیے۔
اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے جمعے کے روز ایک اقتصادی ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ممکنہ بینکاری پابندیوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ہوگی اور ایسی معیشت تشکیل دینی ہوگی جو ان پابندیوں کے اثرات سے نمٹ سکے۔
انہوں نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے مالی لین دین کے امکان پر اتفاق کیا اور کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی بھی ایک متبادل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے مشیروں کو اس ٹیکنالوجی کے ممکنہ استعمال سے متعلق منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔
اسرائیل پر پابندیوں کا خطرہ کیوں بڑھ رہا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ سمیت 12 مغربی ممالک نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق بعض اشیا پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔
ان پابندیوں کی وجہ فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حملوں اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری بتائی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





