اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر حملہ؛ 4 شہید اور 8 زخمی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر حملہ؛ 4 شہید اور 8 زخمی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز غزہ شہر میں واقع اسلامی یونیورسٹی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
- اسلامی یونیورسٹی کے عملے سے وابستہ دو ذرائع نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد انتظامی عملے کے ارکان تھے جبکہ زخمیوں میں طلبہ بھی شامل ہیں۔
- غزہ کی وزارت تعلیم نے یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں پر حملوں کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی ایسے واقعات کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرتی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): غزہ شہر کی ایک یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے میں تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے اسپتال انتظامیہ اور یونیورسٹی کے عملے نے تصدیق کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز غزہ شہر میں واقع اسلامی یونیورسٹی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت طلبہ یونیورسٹی میں کلاسز لے رہے تھے۔
اسلامی یونیورسٹی کے عملے سے وابستہ دو ذرائع نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد انتظامی عملے کے ارکان تھے جبکہ زخمیوں میں طلبہ بھی شامل ہیں۔
غزہ کی وزارت تعلیم نے یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں پر حملوں کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی ایسے واقعات کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرتی۔
وزارت تعلیم کے بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کا اعلیٰ تعلیمی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور جنگ کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کی 95 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے پر یہ حملہ تعلیم کے شعبے کو نشانہ بنانے والے مسلسل واقعات کا حصہ ہے۔ گزشتہ چھ روز کے دوران بھی اسرائیلی حملوں میں 10 طلبہ اور اساتذہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





