اسلام آباد، کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسلام آباد، کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے کشمیر چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔
- محسن نقوی نے ورکرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ اصل ہیروز ہیں، جنہوں نے شبانہ روز انتھک محنت کرکے اس منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی دارالحکومت میں فلاح عامہ کا ایک اور منصوبہ ریکارڈ 27 روز میں مکمل کرلیا گیا کشمیر چوک انڈر پاس کو کل جمعرات سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے کشمیر چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کو سراہتے ہوئے ورکرز کی دن رات محنت کی تعریف۔
محسن نقوی نے ورکرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ اصل ہیروز ہیں، جنہوں نے شبانہ روز انتھک محنت کرکے اس منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا۔ انہوں نے کارکنوں کو شاباش بھی دی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





