اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا، ڈھائی ماہ قید بھگتی: احسن اقبال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا، ڈھائی ماہ قید بھگتی: احسن اقبال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجڑے ہوئے کھیل کے میدان دوبارہ آباد دیکھ کر خوشی ہو رہی۔
- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا۔
- انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ ہاکی میچ کل کھیلا جائے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا، ڈھائی ماہ قید بھگتی۔
احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجڑے ہوئے کھیل کے میدان دوبارہ آباد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا۔ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان بنا رہا تھا، ڈھائی ماہ قید بھگتی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ ہاکی میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاک چین ہاکی میچ میرے خواب کی تعبیر ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیشنل اسپورٹس سٹی نوجوانوں کی تربیت کا اہم مرکز بنے گا۔ 12 سے 14 کھیلوں کے لیے قومی سطح کے کوچز سال بھر دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال کے تحت مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





