’’اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ پی سی بی اور نجی بینک کے درمیان معاہدہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’’اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ پی سی بی اور نجی بینک کے درمیان معاہدہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کرکٹ کو اسکولز کی سطح پر فروغ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور نجی بینک کے درمیان ’’اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ معاہدہ ہوا۔
- تقریب میں چیئرمین پی سی بی مہمان خصوصی جب کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ایم این اے عون چوہدرری و دیگر نے شرکت۔
- معاہدے کے مطابق نجی بینک ’’اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ کے لیے اسپانسر شپ کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے فراہم کرے گا جب کہ پی سی بی پروگرام کے تمام انتظامات کرے۔
کرکٹ کو اسکولز کی سطح پر فروغ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور نجی بینک کے درمیان ’’اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ معاہدہ ہوا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ نارتھ عابد انور نے معاہدے پر دستخط کیے۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی مہمان خصوصی جب کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ایم این اے عون چوہدرری و دیگر نے شرکت کی۔۔
معاہدے کے مطابق نجی بینک ’’اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ کے لیے اسپانسر شپ کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے فراہم کرے گا جب کہ پی سی بی پروگرام کے تمام انتظامات کرے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ اسکولز کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے معاون ثابت ہوگا۔ پی سی بی اور نجی بینک میں شراکت داری سے نئے اسٹارز کرکٹ کے افق پر جگمگائیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسکولز کرکٹ کو پروموٹ کرنے سے متعلق معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا اسکولز کرکٹ کو دوبارہ فعال کرنے میں متحرک کردار قابل تحسین۔
پی سی بی کا اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





