الیکشن کمیشن: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، خیبرپختونخوا میں مؤخر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "الیکشن کمیشن: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، خیبرپختونخوا میں مؤخر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختصر حکم نامہ جاری کر دیا جبکہ خیبرپختون خوا کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے گئے۔
- جاری مختصر حکم نامے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری کو ہو گا۔
- الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کی درخواست منظور کر لی۔
- حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن صوبوں، کنٹونمنٹ بورڈز اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔
لاہور (بیورو رپورٹ):
۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختصر حکم نامہ جاری کر دیا جبکہ خیبرپختون خوا کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے گئے۔
جاری مختصر حکم نامے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کی درخواست منظور کر لی۔
حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن صوبوں، کنٹونمنٹ بورڈز اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں اور حلقے کے ووٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کی درخواست قبول کی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں جہاں ایمرجنسی کا نفاذ تھا ان کے سوا صوبے کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو جاری کیے گئے آرڈر پر غور کیا گیا اور آرڈر کی شق نمبر 2 کا جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آرڈر کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا ہے، آرڈر کا اطلاق پچھلے آرڈرز میں مختص اضلاع کے علاوہ دیگر پر بھی کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 140 اے مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے، 140اے کی شق 2 کے تحت بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہیں، اجلاس میں باقی اضلاع میں 140 اے کی معطلی کے تناظر میں جاری انتخابی عمل پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





