امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا: تہران

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا: تہران"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
- انہوں نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے رابطوں اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
- ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اس پر بعض تبصرے موصول ہوئے ہیں، اگر امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
- علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خود مختاری تسلیم کروانا چاہتا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے رابطوں اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ قطر کی ثالثی میں مسائل کے حل کے لیے ایران کا 7 روزہ منصوبہ بنیادی دستاویز ہے۔ اس وقت ہونے والے رابطے بھی اسی منصوبے کے تحت ہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اس پر بعض تبصرے موصول ہوئے ہیں، اگر امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خود مختاری تسلیم کروانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قشم میں پیش آنے والے واقعات کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایران اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ فوجی جارحیت مکمل، مستقل طور پر ختم ہونے تک اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر امریکا نے کوئی دوسرا راستہ اختیار کیا تو ایران بھرپور دفاع کرے گا۔
امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی کو دوسرے ممالک کے انتخابات سے منسلک نہیں کرتا۔ ایران نہ امریکی انتخابات کا انتظار کر رہا ہے اور نہ ہی ان کے مطابق اپنی پالیسیاں تبدیل کر رہا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





