امریکا سے قطر کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا سے قطر کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر غیررسمی گفتگو میں کہا کہ قطری وفد کے حالیہ دورہ تہران کے بعد ایران کے سینئر سفارت کار مذاکرات جاری رکھنے کے لیے قطر جاچکے ہیں۔
- انہوں نے کہا کہ امریکی وفد سے کوئی ملاقات نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی ملاقات طے ہوئی ہے، ایران اس وقت ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز پر تبادلہ خیال کر رہا ہے۔
- ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مرکزی نکتہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کے 7 نکاتی منصوبہ ہے، جس پر تہران کی جانب سے قطر کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا تھا کہ اگر ایران کی شرائط مان لی جاتی ہیں تو اس پر محض دو دن میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
- عباس عراقچی نے کہا کہ قطری وفد نے دوحہ روانگی سے قبل تہران میں مشاورت کی ہے، جس کے بعد نائب وزیرخارجہ قطر روانہ ہوئے تاکہ مذکرات جاری رکھے جائیں اور اس حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ ایران کے نائب وزیرخارجہ کی دوحہ سے تہران واپسی جلد متوقع ہے۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی تجاویز پر تہران کی جانب سے قطر کی ثالثی میں سفارتی مشاورت جاری ہے لیکن امریکی نمائندوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر غیررسمی گفتگو میں کہا کہ قطری وفد کے حالیہ دورہ تہران کے بعد ایران کے سینئر سفارت کار مذاکرات جاری رکھنے کے لیے قطر جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد سے کوئی ملاقات نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی ملاقات طے ہوئی ہے، ایران اس وقت ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز پر تبادلہ خیال کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مرکزی نکتہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کے 7 نکاتی منصوبہ ہے، جس پر تہران کی جانب سے قطر کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا تھا کہ اگر ایران کی شرائط مان لی جاتی ہیں تو اس پر محض دو دن میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ قطری وفد نے دوحہ روانگی سے قبل تہران میں مشاورت کی ہے، جس کے بعد نائب وزیرخارجہ قطر روانہ ہوئے تاکہ مذکرات جاری رکھے جائیں اور اس حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ ایران کے نائب وزیرخارجہ کی دوحہ سے تہران واپسی جلد متوقع ہے۔
مذاکرات پر بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں یا نہیں اس کا انحصار ان کئی سوالات کے جواب پر جو تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





