امریکا نے دوبار جارحیت کرکے نتیجہ دیکھ لیا ہے، عباس عراقچی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا نے دوبار جارحیت کرکے نتیجہ دیکھ لیا ہے، عباس عراقچی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دوبار جارحیت کرکے نتیجہ دیکھ لیا ہے، جنگ بندی اسی صورت ممکن ہے جب تمام محاذوں پر لڑائی بند۔
- ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا، علاقائی سلامتی کو خطے کے ممالک ہی یقینی بنائیں۔
- دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوجائے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر نئی جنگ کی باتیں ہو رہی ہیں، ذرا بھی عقل وہوش باقی ہے تو وہ دوبارہ فوجی جارحیت نہیں کریں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دوبار جارحیت کرکے نتیجہ دیکھ لیا ہے، جنگ بندی اسی صورت ممکن ہے جب تمام محاذوں پر لڑائی بند۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا، علاقائی سلامتی کو خطے کے ممالک ہی یقینی بنائیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوجائے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا ہے کہ میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کا نہیں بتاؤں۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے، اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





