امریکا نے سعودی عرب میں دوبارہ سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا نے سعودی عرب میں دوبارہ سکیورٹی الرٹ جاری کردیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے باعث سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
- سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور سفری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
- امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
- جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال کے لیے امریکی چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): ریاض: سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری کرتے ہوئے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے باعث سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور سفری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورت حال تیزی سے مزید سنگین ہوسکتی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال کے لیے امریکی چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں یمن کی سرحد سے 20 میل کے اندر سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
سفارت خانے کے مطابق یہ اقدامات عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





