امریکا کا اپنے ایمرجنسی عملے کے سوا باقی سب کو فوری سعودیہ چھوڑنے کا حکم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا کا اپنے ایمرجنسی عملے کے سوا باقی سب کو فوری سعودیہ چھوڑنے کا حکم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے نے بتایا کہ یہ حکم 23 اکتوبر سے نافذ العمل۔
- امریکی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب میں تعینات امریکی سرکاری ملازمین کو مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال سے پہلے چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔
- سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ مزید میزائل اور ڈرون حملوں، فضائی حدود بند ہونے، پروازیں منسوخ ہونے اور سفری نظام میں خلل پڑنے کا امکان موجود۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): امریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔دی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے نے بتایا کہ یہ حکم 23 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے جس کے باعث شہریوں کی سلامتی اور فضائی سفر متاثر ہونے کا خدشہ۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب میں تعینات امریکی سرکاری ملازمین کو مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال سے پہلے چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔
سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ مزید میزائل اور ڈرون حملوں، فضائی حدود بند ہونے، پروازیں منسوخ ہونے اور سفری نظام میں خلل پڑنے کا امکان موجود۔
حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتِ حال معلوم کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 25 اکتوبر کو محدود پیمانے پر آپریشنز بحال کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران اندرونِ ملک پروازوں اور سعودی قومی ایئرلائنز کی بعض بین الاقوامی پروازوں کو اجازت دی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





