امریکا کا ایران پر نئے حملے کا امکان؛ متحدہ عرب امارات نے بھی پیشگی تیاری کرلی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا کا ایران پر نئے حملے کا امکان؛ متحدہ عرب امارات نے بھی پیشگی تیاری کرلی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل المزروعی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں آئندہ پیش رفت کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔
- انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اس ممکنہ جنگ اور کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں کرلی ہے۔
- یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سہیل المزروعی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کی صورت میں ان کا ملک اس بار پہلے سے زیادہ تیار ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل المزروعی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں آئندہ پیش رفت کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اس ممکنہ جنگ اور کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں کرلی ہے۔ پچھلی غلطیوں سے سیکھا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ تاہم جمعے کو انہوں نے ایک بار پھر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





