امریکا کا یوکرین کے راستے یورپ کو روسی گیس کی فراہمی بحال کرنے پر زور

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا کا یوکرین کے راستے یورپ کو روسی گیس کی فراہمی بحال کرنے پر زور"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس تجویز کا مقصد موسم سرما سے قبل توانائی کے شعبے میں جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں امریکی، یورپی اور یوکرینی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
- فاتح بیرول نے خبردار کیا کہ جنگ کے اثرات کئی ماہ تک برقرار رہ سکتے ہیں اور عالمی توانائی کی فراہمی مزید رکاوٹیں برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
- اخبار کے مطابق امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ستمبر میں ماسکو اور کیف کے دوروں کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی۔
- مجوزہ منصوبے کے تحت یورپی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک امریکی ثالث کے ذریعے روسی گیس یورپ کو فروخت کی جائے گی، جس سے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے بھی منافع بخش مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم امریکی تجویز کو یورپی یونین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا نے یوکرین سے گزرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعے یورپ کو روسی قدرتی گیس کی فراہمی جلد بحال کرنے کی حمایت کر دی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس تجویز کا مقصد موسم سرما سے قبل توانائی کے شعبے میں جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں امریکی، یورپی اور یوکرینی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
فاتح بیرول نے خبردار کیا کہ جنگ کے اثرات کئی ماہ تک برقرار رہ سکتے ہیں اور عالمی توانائی کی فراہمی مزید رکاوٹیں برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
اخبار کے مطابق امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ستمبر میں ماسکو اور کیف کے دوروں کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی۔
مجوزہ منصوبے کے تحت یورپی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک امریکی ثالث کے ذریعے روسی گیس یورپ کو فروخت کی جائے گی، جس سے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے بھی منافع بخش مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم امریکی تجویز کو یورپی یونین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





