بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
بین الاقوامی•2 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 6:16
🇬🇧 English

امریکہ کے مڈٹرم انتخابات کیا ہیں اور کیوں اہم ہیں؟

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
امریکہ کے مڈٹرم انتخابات کیا ہیں اور کیوں اہم ہیں؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکہ کے مڈٹرم انتخابات کیا ہیں اور کیوں اہم ہیں؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • اہم بات یہ ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ووٹر امیدواروں کو منتخب کرتے وقت موجودہ حکومت کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔
  • یونیورسٹی آف ورجینیا کے سینٹر فار پولیٹکس سے وابستہ انتخابی تجزیہ کار جے مائلز کولمین کے مطابق وسط مدتی انتخابات اکثر اقتدار میں موجود صدر اور ان کی جماعت کے لیے ایک عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت اس وقت اپنی کم ترین سطح پر بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ان انتخابات کو ان کی دوسری مدت صدارت کے لیے ایک اہم سیاسی امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔
  • امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز وائٹ ہاؤس کے لیے نہیں بلکہ کانگریس اور کئی ریاستی عہدوں کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو اس وقت سینیٹ اور ایوان نمائندگان دونوں میں اکثریت حاصل ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ووٹر امیدواروں کو منتخب کرتے وقت موجودہ حکومت کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ورجینیا کے سینٹر فار پولیٹکس سے وابستہ انتخابی تجزیہ کار جے مائلز کولمین کے مطابق وسط مدتی انتخابات اکثر اقتدار میں موجود صدر اور ان کی جماعت کے لیے ایک عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تو حکمران جماعت کو فائدہ پہنچتا ہے، جبکہ عدم اطمینان کی صورت میں اسے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت اس وقت اپنی کم ترین سطح پر بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ان انتخابات کو ان کی دوسری مدت صدارت کے لیے ایک اہم سیاسی امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز وائٹ ہاؤس کے لیے نہیں بلکہ کانگریس اور کئی ریاستی عہدوں کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) کی تمام 435 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ ہر رکن ایک انتخابی حلقے کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کی مدت دو سال ہوتی ہے۔

ریاستوں کو آبادی کی بنیاد پر نشستیں ملتی ہیں۔ مثال کے طور پر کم آبادی والی ریاست وائیومنگ کے پاس ایوان نمائندگان میں صرف ایک نشست ہے، جبکہ زیادہ آبادی والی ریاست نیو جرسی کے پاس 12 نشستیں ہیں۔

امریکی سینیٹ میں مجموعی طور پر 100 ارکان ہوتے ہیں، یعنی ہر ریاست سے دو سینیٹرز، چاہے ریاست کا حجم یا آبادی کچھ بھی ہو۔

سینیٹرز کی مدت چھ سال ہوتی ہے، تاہم ہر دو سال بعد تقریباً ایک تہائی نشستوں پر انتخابات ہوتے ہیں۔ اس سال 35 سینیٹ نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، اس لیے تمام ریاستوں میں سینیٹرز کے لیے انتخابات نہیں ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ 36 ریاستوں میں گورنرز کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ اکثر ریاستوں میں گورنر کی مدت چار سال ہوتی ہے۔ امریکہ میں بہت سے اہم فیصلے ریاستی سطح پر کیے جاتے ہیں، جن میں اسقاط حمل کے قوانین، تعلیم، انتخابی نظام اور دیگر عوامی پالیسیوں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

اسی لیے یہ بھی اہم سمجھا جاتا ہے کہ کسی ریاست میں ریپبلکن یا ڈیموکریٹک پارٹی، کس کا گورنر منتخب ہوتا ہے، کیونکہ اس کے فیصلوں کا براہ راست اثر شہریوں کی زندگیوں پر پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی اس وقت کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت رکھتی ہے، تاہم ایوان نمائندگان میں اس کی برتری نہایت معمولی ہے، جس کے باعث وسط مدتی انتخابات کے نتائج طاقت کا توازن تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایوان نمائندگان میں اس وقت 218 نشستیں ریپبلکن پارٹی کے پاس ہیں جبکہ 214 نشستیں ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس۔ اس کے علاوہ ایک آزاد رکن ہے، جو عموماً ریپبلکنز کا ساتھ دیتا ہے۔ اس وقت ایوان نمائندگان کی دو نشستیں خالی ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے اس ایوان میں اکثریت حاصل کر لینے کے امکانات ہیں۔ کولمین کے مطابق اگر ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان پر غلبہ حاصل نہ کر سکے، تو یہ امر حیران کن ہو گا۔

سینیٹ میں اس وقت 53 نشستیں ریپبلکن پارٹی کے پاس ہیں جبکہ 45 پر ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ 2 آزاد سینیٹرز بھی ہیں، جو عموماً ڈیموکریٹس کی حمایت ہی کرتے ہیں۔

یعنی اس وقت سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ان کے اتحادیوں کی مجموعی تعداد 47 بنتی ہے، جبکہ ریپبلکنز 53 نشستوں کے ساتھ اکثریت رکھتے ہیں۔

اگر سینیٹ میں ووٹنگ 50-50 سے برابر ہو جائے، تو امریکی نائب صدر فیصلہ کن ووٹ دیتے ہیں۔ اس وقت نائب صدر جے ڈی وینس ہیں، اس لیے برابری کی صورت میں وہ ریپبلکن موقف کے حق میں فیصلہ کن ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اگرچہ وسط مدتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد عام طور پر صدارتی انتخابات کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، لیکن ان کے نتائج آئندہ چند برسوں کی امریکی سیاست پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔

امریکہ میں صدر کے پاس وسیع اختیارات ہوتے ہیں، تاہم وفاقی سطح پر بیشتر اہم فیصلوں اور قوانین کے نفاذ کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

اسی لیے اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کانگریس کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور ایوان نمائندگان، میں اپنی اکثریت برقرار رکھتی ہے تو ٹرمپ کے لیے اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد نسبتاً آسان ہو گا۔

اس کے برعکس اگر ڈیموکریٹک پارٹی ایک یا دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر لیتی ہے تو ٹرمپ کے لیے داخلی اور خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں لانا زیادہ مشکل ہو سکتا ہے، کیونکہ کانگریس ان کی تجاویز یا منصوبوں کی مخالفت کر سکتی ہے۔

مختصر یہ کہ یہ وسط مدتی انتخابات اس بات کا تعین کریں گے کہ صدر ٹرمپ کو اپنی دوسری مدت صدارت کے آخری دو برسوں میں ملکی کانگریس کی حمایت حاصل رہے گی یا انہیں ایک مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وسط مدتی انتخابات میں اگرچہ سینکڑوں نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے، لیکن چند انتخابی دوڑیں خاص طور پر فیصلہ کن سمجھی جا رہی ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف چار مزید نشستیں درکار ہیں۔ اس صورت میں اس کی نشستوں کی تعداد 218 ہو جائے گی۔

435 نشستوں میں سے صرف چند حلقوں کے نتائج ابھی غیر یقینی سمجھے جا رہے ہیں۔ ان میں امریکی ریاستوں آئیووا، ورجینیا اور مونٹانا کے بعض انتخابی حلقے شامل ہیں۔

گویا ان انتخابات میں ایوان نمائندگان کی چند نشستیں، ٹیکساس کی سینیٹ دوڑ اور چند اہم ریاستوں میں گورنروں کے انتخابات اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ آیا ریپبلکن پارٹی کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکے گی یا ڈیموکریٹس طاقت کا توازن اپنے حق میں کر لیں گے۔

یہ آرٹیکل پہلی بار جرمن زبان میں شائع کیا گیا۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•19 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•20 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•20 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•50 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•50 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•50 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔