امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران جنگ پر ٹرمپ پالیسی سے اختلاف سامنے آگیا ہے۔
- رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیدار ایران کے معاملے پر سفارتی حل کے حامی ہیں۔
- رپورٹ کے مطابق بعض عہدیداروں کی ایران پر فوجی حملوں میں مزید شدت لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
- ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے ری پبلکنز کی انتخابی مشکلات بھی بڑھادی ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): واشنگٹن: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ایران کیخلاف فوجی کارروائی ختم کرنے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران جنگ پر ٹرمپ پالیسی سے اختلاف سامنے آگیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے ری پبلکنز کی انتخابی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیدار ایران کے معاملے پر سفارتی حل کے حامی ہیں۔ امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بعض عہدیداروں کی ایران پر فوجی حملوں میں مزید شدت لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے ری پبلکنز کی انتخابی مشکلات بھی بڑھادی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کے حامی ہیں جبکہ انتظامیہ میں اختلافات برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





