امریکی سینیٹ امیدوار عبدالسید کی انتخابی مہم کو 1 دن میں 24 لاکھ ڈالرز کے ریکارڈ عطیات

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکی سینیٹ امیدوار عبدالسید کی انتخابی مہم کو 1 دن میں 24 لاکھ ڈالرز کے ریکارڈ عطیات"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق انتخابی مہم کو 65 ہزار سے زائد افراد نے عطیات دیے جن کی اوسط رقم تقریباً 36 ڈالرز فی عطیہ رہی، ان میں 29 ہزار سے زائد افراد ایسے تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ عطیہ دیا۔
- عطیات میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس ہیلی اسٹیونز نے اچانک ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
- ڈیئربورن کے میئر عبداللّٰہ حمود کے مطابق شہر کو روزانہ مسلم مخالف دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
- ہیلی اسٹیونز اگست میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے داخلی انتخابات میں عبدالسید سے معمولی فرق سے ہار گئی تھیں، ہیلی کے حالیہ فیصلے پر پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار عبدالسید کی انتخابی مہم کو اتوار کے روز 24 لاکھ ڈالرز سے زائد کے ریکارڈ عطیات موصول ہوئے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق انتخابی مہم کو 65 ہزار سے زائد افراد نے عطیات دیے جن کی اوسط رقم تقریباً 36 ڈالرز فی عطیہ رہی، ان میں 29 ہزار سے زائد افراد ایسے تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ عطیہ دیا۔
عطیات میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس ہیلی اسٹیونز نے اچانک ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ڈیئربورن کے میئر عبداللّٰہ حمود کے مطابق شہر کو روزانہ مسلم مخالف دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
ہیلی اسٹیونز اگست میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے داخلی انتخابات میں عبدالسید سے معمولی فرق سے ہار گئی تھیں، ہیلی کے حالیہ فیصلے پر پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے۔
عبدالسید کی انتخابی مہم کے ترجمان کول ووزنیاک نے کہا ہےکہ ریکارڈ عطیات عوام میں عبدالسید کی تحریک کے لیے بڑھتے ہوئے جوش اور روایتی سیاست سے بیزاری کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عطیات کی رقم انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں ریاست کے ہر علاقے تک عبدالسید کا پیغام پہنچانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
مشی گن کی سینیٹ کی نشست کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے جبکہ اس نشست کے نتائج امریکی سینیٹ میں اکثریت کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





