امریکی مڈٹرم الیکشن: ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری، متعدد مسلم امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکی مڈٹرم الیکشن: ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری، متعدد مسلم امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- انتخابی نتائج کے مطابق ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر عبدالسید سینیٹ کی نشست جیت کر امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر بن گئے ہیں۔
- دریں اثنا، ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے اپنے ریپبلکن حریف کو شکست دے دی ہے اور اس کامیابی کے ساتھ وہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں مسلسل پانچویں مدت کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔
- امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
- نبیلہ سید 2022 میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں، اب انہوں نے اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کر لیا ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): واشنگٹن(4 نومبر 2026): امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدواروں کو برتری حاصل ہے، جبکہ اس بار کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کے متعدد مسلم امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
انتخابی نتائج کے مطابق ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر عبدالسید سینیٹ کی نشست جیت کر امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، مشی گن ہی سے فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب نے ایک بار پھر ایوانِ نمائندگان میں اپنی نشست جیت لی ہے۔
دریں اثنا، ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے اپنے ریپبلکن حریف کو شکست دے دی ہے اور اس کامیابی کے ساتھ وہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں مسلسل پانچویں مدت کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔
امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دی، نبیلہ سید کو 57 فیصد جبکہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے۔
نبیلہ سید 2022 میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں، اب انہوں نے اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کر لیا ہے۔ دوسری جانب ریاست کیلیفورنیا میں عائشہ وہاب کا مقابلہ اپنی ہی جماعت کی دوسری امیدوار میلیسا ہرنینڈز سے جاری ہے۔
مڈٹرم انتخابات میں اس بار مسلم امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے قسمت آزمائی کی۔ مجموعی طور پر 51 مسلم امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے انتخاب میں حصہ لیا، جن میں سے 11 امیدوار سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی نشستوں کے لیے میدان میں اترے تھے، جبکہ 40 امیدواروں نے مختلف ریاستوں کی اسمبلیوں، مقامی حکومتوں اور عدالتی عہدوں کے لیے انتخاب لڑا۔
ماہرین کے مطابق مسلم امیدواروں کی یہ بڑی تعداد امریکی سیاست میں مسلم کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی سیاسی نمائندگی اور ان کے اثر و رسوخ کی بہترین عکاس ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





