اپوزیشن اتحاد کا پی ٹی آئی قیادت سے بیرسٹر سیف کو شوکاز، شٹ اپ کال دینے کا مطالبہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اپوزیشن اتحاد کا پی ٹی آئی قیادت سے بیرسٹر سیف کو شوکاز، شٹ اپ کال دینے کا مطالبہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے بیرسٹر سیف کو شوکاز اور شٹ اپ کال دینے کا مطالبہ کردیا۔
- بیرسٹر سیف کے اپوزیشن قیادت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف کی نوکری چلی گئی ہے، انہیں کوئی لفٹ نہیں کرا رہا۔
- پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اپوزیشن لیڈران راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی پر تابڑ توڑ الزامات لگادیے۔
- انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا بیرسٹر سیف کو شوکاز اور شٹ اپ کال دیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):
۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے بیرسٹر سیف کو شوکاز اور شٹ اپ کال دینے کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر سیف کے اپوزیشن قیادت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف کی نوکری چلی گئی ہے، انہیں کوئی لفٹ نہیں کرا رہا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اپوزیشن لیڈران راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی پر تابڑ توڑ الزامات لگادیے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا بیرسٹر سیف کو شوکاز اور شٹ اپ کال دیں۔
اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف کس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو غیر آئینی طور پرختم کیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اور اپوزیشن قیادت کے حوالے سے بیرسٹر سیف جھوٹ بول رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزائی اور علامہ ناصر عباس پر اعتماد کیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کی گئی۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، مذاکرات اصولوں کی بنیاد پر ہوں، سرنڈر کی بنیاد پر نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





