اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپیل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپیل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- معین ریاض قریشی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت کی اور بحرانی کیفیت سے نکلنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کردار ادا کرنے کی اپیل۔
- اسپیکر ملک محمد احمد کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا۔
- اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کی 4 سالہ معاشی پالیسی سے پاکستان غربت زدہ ملک بن چکا ہے، صوبے کو طاقت کے زور پر چلانے کی کوشش کی جا رہی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان سے اپیل کی ہے۔دی۔
معین ریاض قریشی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت کی اور بحرانی کیفیت سے نکلنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
اسپیکر ملک محمد احمد کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کی 4 سالہ معاشی پالیسی سے پاکستان غربت زدہ ملک بن چکا ہے، صوبے کو طاقت کے زور پر چلانے کی کوشش کی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی بحرانی کیفیت سے نکلنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔
دوران اجلاس پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے کچے کے علاقہ میں زمینیں واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔دیا اور کہا کہ کچے کے علاقے میں جن لوگوں نے ظلم کیا ہے انہیں بے نقاب کیا جائے اور سیکڑوں ایکٹر زمین واگزار کروائی جائے۔
ایوان میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے چیف وہپ رانا ارشد میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر اپوزیشن کے شعیب امیر نے کورم کی نشاندہی کردی، جس کے پورا نہ ہونے پر اجلاس منگل دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





