اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں: ترجمان اپوزیشن اتحاد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں: ترجمان اپوزیشن اتحاد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کو حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے بنیادی نکات تک کا علم نہیں۔
- انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کو بات کرنے سے پہلے رانا ثنا اللّٰہ اور طارق فضل چوہدری سے بات کر لینا چاہیے تھی۔
- اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر سنجیدہ مکالمے کی دعوت دی ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم ہاؤس جانے کے لیے تیار ہوں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔
اپنے بیان میں ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کو حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے بنیادی نکات تک کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کو بات کرنے سے پہلے رانا ثنا اللّٰہ اور طارق فضل چوہدری سے بات کر لینا چاہیے تھی۔ عطا تارڑ کو اعظم نذیر تارڑ سے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ حقیقت کیا ہے، ان افراد سے پوچھ کر جان لینا چاہیے تھا کہ کون پیچھے ہٹا۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر سنجیدہ مکالمے کی دعوت دی ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم ہاؤس جانے کے لیے تیار ہوں۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





