اگر امریکی عوام مجھ سے تنگ آگئے تو اسرائیل جاکر وہاں کا وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اگر امریکی عوام مجھ سے تنگ آگئے تو اسرائیل جاکر وہاں کا وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت ری پبلکنز کی شکست پر بھی گفتگو کی اور تسلیم کیا کہ ایران کے خلاف جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے والی بڑی وجوہات میں شامل تھی۔
- تاہم امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس معاملے پر ان کی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔
- خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں برتری حاصل کرکے صدر کے لیے سیاسی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
- دوسری جانب امریکی صدر کی طرف سے اسرائیل کے لیے چار ارب ڈالر کی فوجی امداد بند کرنے کے اعلان پر اسرائیلی سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی عوام ان سے تنگ آگئے تو وہ اسرائیل منتقل ہوکر وہاں وزارت عظمیٰ سنبھال سکتے ہیں جہاں ان کے بقول مقبولیت کی شرح 99 فیصد ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت ری پبلکنز کی شکست پر بھی گفتگو کی اور تسلیم کیا کہ ایران کے خلاف جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے والی بڑی وجوہات میں شامل تھی۔
تاہم امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس معاملے پر ان کی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں برتری حاصل کرکے صدر کے لیے سیاسی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر کی طرف سے اسرائیل کے لیے چار ارب ڈالر کی فوجی امداد بند کرنے کے اعلان پر اسرائیلی سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





