اگر آپ بھی ماہانہ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کماتے ہیں تو ۔۔۔۔۔۔ ؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اگر آپ بھی ماہانہ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کماتے ہیں تو ۔۔۔۔۔۔ ؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ورلڈ اِن ایکوائلٹی ڈیٹا بیس (ڈبلیو آئی ڈی) نے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں پاکستان میں ماہانہ آمدنی کے حوالے سے غربت کے اشاریوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
- ڈبلیو آئی ڈی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اگر کوئی شخص ماہانہ 121،000 کما رہا ہے تو وہ ملک کے اس 10 فیصد طبقے میں شامل ہے جو سب سے زیادہ کما رہے ہیں۔
- دوسرے لفظوں میں پاکستان کی 90 فیصد آبادی کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ 21 ہزار سے کم ہے۔
- اسی طرح اگر کوئی فرد ماہانہ 189،000 روپے آمدنی رکھتا ہے تو وہ ملک کے اس پانچ فیصد طبقے میں شامل ہے، جس کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ 89 ہزار یا اس سے زائد ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی (یکم نومبر 2026): اگر کوئی شخص ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کماتا ہے تو اس کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ورلڈ اِن ایکوائلٹی ڈیٹا بیس (ڈبلیو آئی ڈی) نے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں پاکستان میں ماہانہ آمدنی کے حوالے سے غربت کے اشاریوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ڈبلیو آئی ڈی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اگر کوئی شخص ماہانہ 121،000 کما رہا ہے تو وہ ملک کے اس 10 فیصد طبقے میں شامل ہے جو سب سے زیادہ کما رہے ہیں۔
دوسرے لفظوں میں پاکستان کی 90 فیصد آبادی کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ 21 ہزار سے کم ہے۔
اسی طرح اگر کوئی فرد ماہانہ 189،000 روپے آمدنی رکھتا ہے تو وہ ملک کے اس پانچ فیصد طبقے میں شامل ہے، جس کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ 89 ہزار یا اس سے زائد ہے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی جو ملک کی مجموعی آبادی کا 23 فیصد بنتے ہیں کی روزانہ آمدن 3 ڈالر (831 پاکستانی روپے) سے بھی کم ہے۔
اسی طرح، 12 کروڑ سے زائد افراد، یعنی کل آبادی کا 47.9 فیصد، روزانہ 4.20 ڈالر (1176 پاکستانی روپے) سے کم آمدنی رکھتے تھے۔ 21 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی یومیہ 8.30 ڈالر (2300 پاکستانی روپے) سے بھی کم کما پا رہے ہیں۔
دیہی علاقوں میں غربت کی سطح نمایاں طور پر زیادہ رہی، جہاں یہ شرح 56.4 فیصد تھی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 34.4 فیصد تھی۔ رپورٹ میں مہنگائی، معاشی سست روی اور آمدنی میں کمی کو غربت کی بڑی وجوہات کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوراک اور توانائی (بجلی، گیس وغیرہ) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ ڈالا ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مشکلات بڑھی ہیں۔
ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے تنخواہ سے متعلق بڑی خوشخبری۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





