اگر میں امیدوار ہوتا تو میری جماعت کو زبردست فتح ملتی: ٹرمپ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اگر میں امیدوار ہوتا تو میری جماعت کو زبردست فتح ملتی: ٹرمپ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں انتخابی میدان میں نہیں تھا، ورنہ ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔
- نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امیدوار ہوتا تو ہماری جماعت کو زبردست فتح ملتی۔
- ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا، ڈیمو کریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔
- امریکی ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):
۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں انتخابی میدان میں نہیں تھا، ورنہ ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امیدوار ہوتا تو ہماری جماعت کو زبردست فتح ملتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا، ڈیمو کریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کر لیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ممکنہ شکست کا ملبہ اپنی پارٹی ریپبلکن پر ڈال دیا۔
واضح رہے کہ امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہوتی ہے، امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





