اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے تو وہ ٹیکس بڑھائیں گے اور معیشت تباہ کردیں گے، ٹرمپ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے تو وہ ٹیکس بڑھائیں گے اور معیشت تباہ کردیں گے، ٹرمپ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکنز کی کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو پانچ ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
- تاہم صدر ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے تو وہ ٹیکسوں میں اضافہ کر دیں گے اور اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی۔
- دوسری جانب ریپبلکنز کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے بعض حلقوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں کی کامیابی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج پر تازہ ردعمل بھی دیا ہے۔
- نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ان انتخابی نتائج کو "مکمل طور پر قبول کرنے کے لیے تیار ہیں اور مخالف جماعت کے ساتھ کام کرنے پر بھی آمادہ ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکنز کی کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو پانچ ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر ریپبلکنز نے کانگریس میں اکثریت حاصل کرلی تو ہر بالغ امریکی شہری کو یہ رقم دی جائے گی۔
تاہم صدر ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے تو وہ ٹیکسوں میں اضافہ کر دیں گے اور اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی۔
دوسری جانب ریپبلکنز کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے بعض حلقوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں کی کامیابی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج پر تازہ ردعمل بھی دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ان انتخابی نتائج کو "مکمل طور پر قبول کرنے کے لیے تیار ہیں اور مخالف جماعت کے ساتھ کام کرنے پر بھی آمادہ ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہوں گے اور ممکنہ طور پر ہم کسی نہ کسی اتفاقِ رائے تک پہنچ جائیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





