ایران جنگ: امن یا مزید تصادم سے متعلق آٹھ فیصلہ کن عوامل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران جنگ: امن یا مزید تصادم سے متعلق آٹھ فیصلہ کن عوامل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اگر ریپبلکنز کانگریس کا کنٹرول کھو دیتے ہیں تو ٹرمپ کو اپنی دوسری صدارتی مدت کے باقی عرصے میں زیادہ سیاسی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔
- ایران جنگ کے خاتمے یا اس میں مزید شدت کے امکانات جاننے کے لیے ڈی ڈبلیو نے تین ماہرین سے بات۔
- امید معماریان کے مطابق اگر ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں، تو ٹرمپ کی توجہ اندرونی معاملات پر زیادہ ہو سکتی ہے۔
- تاہم ان کے بقول، ''اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرمپ فوجی کارروائیاں روک دیں گے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے تین سینئر عہدیداروں اور ایک دیگر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے ٹرمپ کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کے لیے جان بوجھ کر مذاکرات کو طول دیا ہے۔
اگر ریپبلکنز کانگریس کا کنٹرول کھو دیتے ہیں تو ٹرمپ کو اپنی دوسری صدارتی مدت کے باقی عرصے میں زیادہ سیاسی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم جنگ کا مستقبل صرف واشنگٹن یا تہران کے فیصلوں سے طے نہیں ہو گا۔ اسرائیل اور خطے کے دوسرے ممالک بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
ایران جنگ کے خاتمے یا اس میں مزید شدت کے امکانات جاننے کے لیے ڈی ڈبلیو نے تین ماہرین سے بات کی۔ ان میں واشنگٹن کے تھنک ٹینک ڈان کے امید معماریان، فن لینڈ کی سیاسی تجزیہ کار لائلہ مورووتی اور نیدرلینڈز کی لائیڈن یونیورسٹی کے پروفیسر بابک رضائی دریا کناری شامل ہیں۔
امید معماریان کے مطابق اگر ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں، تو ٹرمپ کی توجہ اندرونی معاملات پر زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایران جنگ کے مالی اخراجات پر بھی کانگریس میں سوالات اٹھیں گے۔
تاہم ان کے بقول، ''اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرمپ فوجی کارروائیاں روک دیں گے۔ وہ باضابطہ جنگ کا اعلان کیے بغیر ایران پر محدود حملے جاری رکھ سکتے ہیں۔‘‘۔
معماریان کے مطابق ٹرمپ انتخابات کے بعد ایسا راستہ تلاش کر سکتے ہیں، جس سے وہ اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھتے ہوئے جنگ سے نکل سکیں۔
بابک رضائی دریا کناری بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں، ''امریکی صدر کو خارجہ پالیسی اور فوجی کارروائیوں میں وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ اس لیے کانگریس میں ریپبلکنز کی شکست کے باوجود نئے حملوں کا امکان ختم نہیں ہو گا۔‘‘۔
اسرائیل میں 27 اکتوبر کے انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی دھڑے کو واضح اکثریت نہیں ملی۔ موجودہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا اتحاد بھی اکثریت حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کی حمایت کرنے والا سیاسی دھڑا۔
امید معماریان کے مطابق، ''اقتدار کی غیر یقینی صورتحال میں نیتن یاہو اپنے عہدے پر رہتے ہوئے اہم فیصلے کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‘‘ ان کے خیال میں اقتدار کی منتقلی کا یہ مرحلہ دوبارہ کشیدگی کے حوالے سے انتہائی نازک ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اتحاد آگے، اقتدار کے لیے رسہ کشی جاری To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
ان کا مزید کہنا تھا، ''نئی اسرائیلی حکومت بھی ایران کے بارے میں بنیادی پالیسی تبدیل نہیں کرے گی، البتہ آئزن کوٹ امریکہ کے ساتھ زیادہ قریبی رابطہ کاری کر سکتے ہیں۔‘‘۔
بابک رضائی دریا کناری کہتے ہیں کہ ایران کے بارے میں اسرائیل کے سکیورٹی خدشات صرف نیتن یاہو تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا، ''نئی حکومت کے باوجود اسرائیلی سکیورٹی ادارے اور سیاسی اتحاد جنگ کے امکانات پر اثرانداز ہوں گے۔‘‘۔
ایران کا جوہری پروگرام دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے۔ امریکہ ایران کے اس موقف کو تسلیم نہیں کرتا کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
امید معماریان کے مطابق اختلاف مذاکرات کی شرائط پر بھی ہے۔ ''امریکہ چاہتا ہے کہ بات چیت کے آغاز ہی میں ایران سے رعایتیں حاصل کی جائیں، جبکہ تہران کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات سے پہلے پابندیاں ختم اور منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔‘‘۔
معماریان خبردار کرتے ہیں، ''اگر دونوں فریق اپنے موقف میں لچک نہیں دکھاتے تو دوبارہ جنگ کا خطرہ بڑھے گا۔ ان کے مطابق دونوں ملک کشیدگی کی سیڑھی پر مزید اوپر چڑھتے رہیں گے۔‘‘۔
لائلہ مورووتی کے نزدیک بھی جوہری پروگرام اس تنازعے کا بنیادی نکتہ ہے۔ انہوں نے کہا، ''ایران اسے اپنی بقا کی ضمانت اور مذاکرات میں دباؤ ڈالنے کا ذریعہ سمجھتا ہے، جبکہ امریکہ کو خدشہ ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران خطے میں اس کی سلامتی کی حکمت عملی بدل دے گا۔‘‘۔
ایرانی تیل کی اہم تنصیبات پر کنٹرول حاصل کریں گے، امریکی صدر To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
جنگ شروع ہونے سے پہلے دنیا کے تقریباً 20 فیصد برآمدی تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز کے راستے ہوتی تھی۔ ایران نے اس اہم سمندری راستے سے توانائی کی برآمدات محدود کر کے امریکہ اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش۔
تاہم معماریان کے مطابق، ''آبنائے ہرمز میں ایران کی پابندیاں بذات خود جنگ میں شدت کا سبب نہیں بنیں گی۔‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ ایران کا رویہ تبدیل کرنے کے لیے بڑے فوجی حملے ضروری ہیں، تو کسی بھی واقعے کو حملے کے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں واشنگٹن اقتصادی ناکہ بندی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھ سکتا ہے۔
یمن کے حوثی باغی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں، سعودی شہروں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔
امید معماریان کے مطابق تہران کے ساتھ نظریاتی قربت کے باوجود حوثیوں کی تحریک کی بنیاد مقامی ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ اس لیے ان کے حملے لازماً ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کو وسیع نہیں کریں گے۔
تاہم معماریان کے بقول، ''امریکہ ان حملوں کو ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے جواز کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔‘‘۔
بابک رضائی دریا کناری کے مطابق حوثیوں کے حملوں سے ایران کے خلاف علاقائی اتحاد سازی تیز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ''بعض ممالک اپنی تجارت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے فوجی تعاون بڑھا سکتے ہیں، جس سے ایران کے لیے سفارتی اور عسکری گنجائش محدود ہو سکتی ہے۔‘‘۔
ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ایسے میں قطر، عمان، پاکستان اور سعودی عرب کی سفارتی کوششیں اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔
امید معماریان کے مطابق یہ ممالک امریکہ کے قریبی اتحادی ہونے کے ساتھ ایران سے تعلقات بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ''ان کا مقصد خطے میں مستقبل کے تنازعات روکنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔‘‘۔
لائلہ مورووتی کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے عرب اتحادیوں کو مناسب حمایت نہ ملنے سے ان ممالک کی پالیسی تبدیل ہو سکتی ہے اور وہ واشنگٹن کے حریف ممالک کی طرف بھی دیکھ سکتے ہیں۔
امریکہ کی نئی پابندیوں سے قبل ایران کی دھمکی، عاصم منیر تہران میں To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ایران کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب روئٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ تہران نے جان بوجھ کر مذاکرات طویل کیے تاکہ ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن کمزور ہو۔
امید معماریان کے مطابق ایرانی قیادت سمجھتی ہے کہ کانگریس میں ریپبلکنز کی شکست سے ٹرمپ پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔ تاہم خارجہ پالیسی کے اہم فیصلے بدستور امریکی صدر ہی کریں گے۔
معماریان کے خیال میں، ''ٹرمپ کی جنوری 2029 میں مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے تنازعہ حل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔‘‘ وہ خبردار کرتے ہیں کہ ٹرمپ ایک بڑا حملہ کر کے ایران کو شدید نقصان پہنچانے کے بعد فتح کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔
بابک رضائی دریا کناری کے مطابق آنے والے مہینوں میں کشیدگی بڑھانے والے عوامل زیادہ طاقتور رہیں گے اور فوجی تصادم کا خطرہ ابھی سے بلند ہے۔
ان کے بقول، ''ایران جنگ سے بچنے کے لیے اپنی پالیسی میں بنیادی تبدیلی اور بڑی رعایتیں دینے پر مجبور ہو سکتا ہے، لیکن ایسی پسپائی ایرانی حکومت کے نظریاتی جواز اور بقا کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔‘‘۔
ایران جنگ کے نو ویں مہینے میں داخل ہونے کے ساتھ تیل کی بلند قیمتیں، بحری تجارت کو لاحق خطرات اور معاشی دباؤ تمام فریقوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
لائلہ مورووتی کے مطابق معیشت اس جنگ میں شامل ہر فریق کی کمزوری ہے۔ توانائی کی قیمتیں اور عوامی توقعات امریکہ میں بھی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔
تاہم عرب ممالک ایران کے معاملے پر یکساں موقف نہیں رکھتے۔ اگر انہیں شدید معاشی اور سکیورٹی دباؤ کا سامنا ہوا، تو وہ مشترکہ اقدامات کر سکتے ہیں، لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔
امید معماریان بھی معاشی نقصانات کو معاہدے کے لیے ترغیب قرار دیتے ہیں۔ تاہم ان کے مطابق ہر فریق سمجھتا ہے کہ دوسرے کو زیادہ نقصان پہنچانے سے مستقبل کے مذاکرات میں اس کی پوزیشن مضبوط ہو گی۔
ان کے بقول اس سوچ سے جنگ ایک طویل اور تھکا دینے والے تصادم میں بدل سکتی ہے۔ ابھی تک کوئی بھی فریق اس مقام پر نہیں پہنچا، جہاں اسے سمجھوتہ کرنا ناگزیر محسوس ہو۔
حوثیوں کا میزائل حملہ، خطے میں جنگ مزید پھیلنے کا خدشہ To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





