ایران جنگ کے طویل ہونے سے یورپی بیئر ساز کمپنیاں مشکل میں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران جنگ کے طویل ہونے سے یورپی بیئر ساز کمپنیاں مشکل میں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دنیا بھر میں فروخت کے حجم کے لحاظ سے سب سے بڑی بیئر ساز کمپنی اے بی اِن بیو اور اس کے حریف اداروں ہائنیکن Heineken اور کارلسبرگ Carlsberg نے صارفین کی مصنوعات بنانے والی دیگر کمپنیوں، مثلاً پراکٹر اینڈ گیمبل، فلپ مورس انٹرنیشنل اور کوکا کولا کے ساتھ مل کر بھی بڑھتے ہوئے اخراجات پر تشویش ظاہر کی ہے۔
- بیئر ساز کمپنیوں کو بجلی، ایندھن اور ایلومینیم جیسی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے نقصان پہنچتا ہے، کیونکہ انہیں شیشے کی بوتلیں اور بیئر کے کین تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعات دکانوں اور دیگر مقامات تک پہنچانے کے لیے بھی ان وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔
- ایسی کمپنیاں ان میں سے بعض اخراجات کے لیے طویل مدت تک قیمتیں طے کرنے کے معاہدے کر سکتی ہیں، لیکن ان معاہدوں کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں زیادہ قیمتیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔
- اسٹیلا آرٹوا Stella Artois اور بڈوائزر Budweiser جیسے برانڈز کی مالک اے بی اِن بیو نے کہا ہے کہ بعض ممالک میں توقع سے بہتر آمدنی کے باوجود بڑھتے ہوئے اخراجات نے اس اضافے کے اثرات کو زائل کر دیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں دنیا کی بیشتر بیئر ساز کمپنیاں بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہیں۔
دنیا بھر میں فروخت کے حجم کے لحاظ سے سب سے بڑی بیئر ساز کمپنی اے بی اِن بیو اور اس کے حریف اداروں ہائنیکن Heineken اور کارلسبرگ Carlsberg نے صارفین کی مصنوعات بنانے والی دیگر کمپنیوں، مثلاً پراکٹر اینڈ گیمبل، فلپ مورس انٹرنیشنل اور کوکا کولا کے ساتھ مل کر بھی بڑھتے ہوئے اخراجات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایران جنگ اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات کے باعث یہ دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
بیئر ساز کمپنیوں کو بجلی، ایندھن اور ایلومینیم جیسی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے نقصان پہنچتا ہے، کیونکہ انہیں شیشے کی بوتلیں اور بیئر کے کین تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعات دکانوں اور دیگر مقامات تک پہنچانے کے لیے بھی ان وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایسی کمپنیاں ان میں سے بعض اخراجات کے لیے طویل مدت تک قیمتیں طے کرنے کے معاہدے کر سکتی ہیں، لیکن ان معاہدوں کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں زیادہ قیمتیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔
اسٹیلا آرٹوا Stella Artois اور بڈوائزر Budweiser جیسے برانڈز کی مالک اے بی اِن بیو نے کہا ہے کہ بعض ممالک میں توقع سے بہتر آمدنی کے باوجود بڑھتے ہوئے اخراجات نے اس اضافے کے اثرات کو زائل کر دیا۔ اس کمپنی کے مطابق امریکہ، یورپ اور جنوبی افریقہ میں خام مال، تقسیم اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر فرنانڈو ٹینن باؤم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بعض منڈیوں میں ڈیزل جیسے اخراجات، جنہیں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے محفوظ نہیں بنایا جا سکتا، نے تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو متاثر کیا۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی بیئر ساز کمپنی ہائنیکن بھی بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا کر رہی ہے۔ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر ہارولڈ فان ڈین برؤک نے بتایا کہ ایشیا، افریقہ کی بعض منڈیوں اور اب یورپ میں بھی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کے مطابق یہ رجحان اگلے سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ہائنیکن نے اپنے اخراجات میں بچت کے پروگرام کو مزید تیز کر دیا ہے۔
جرمن شراب زیادہ کیوں پیتے ہیں؟ To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
چھوٹی حریف کمپنی کارلسبرگ کو بھی خدشہ ہے کہ 2027 میں بھی جنگ سے متعلق اخراجات میں زیادہ نمایاں اضافہ ہو گا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جیکب آروپ اینڈرسن نے روئٹرز کو بتایا کہ اس اضافے کی بنیادی وجوہات توانائی اور ایلومینیم کی قیمتیں ہیں، جو کمپنی سالانہ 10 ارب سے زیادہ کین تیار کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
ان کے مطابق اخراجات میں یہ اضافہ 2022 اور 2023 میں خام مال کی قیمتوں میں ہونے والے سابقہ اضافے کے مقابلے میں کم شدید ہو گا، تاہم کارلسبرگ اگلے سال اخراجات میں بچت کے اقدامات کرے گی اور اپنے برانڈز کی قیمتیں بھی بڑھائے گی۔
انہوں نے کہا، ''ہم قدر اور لاگت کے حوالے سے اقدامات کریں گے، جن میں سے ایک قیمتوں میں اضافہ بھی ہو گا۔‘‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





