ایران سے تعلق کے الزام میں بھارت، ترک کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران سے تعلق کے الزام میں بھارت، ترک کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔
- سنیل کمار شرما سے منسلک مزید 9 اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، دونوں پر فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ آئل ٹینکر نیٹ ورک کی معاونت کا الزام ہے۔
- امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ نیٹ ورک نے ایران سے تیل کی ترسیل والے جہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے۔
- امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے فضائی شعبے کی معاونت پر ترکیہ کی کمپنی پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا نے ایران سے تعلق کے الزام میں بھارت اور ترک کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگا دیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔
سنیل کمار شرما سے منسلک مزید 9 اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، دونوں پر فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ آئل ٹینکر نیٹ ورک کی معاونت کا الزام ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ نیٹ ورک نے ایران سے تیل کی ترسیل والے جہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے فضائی شعبے کی معاونت پر ترکیہ کی کمپنی پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





