ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ تاحال بند ہے زائرین نوٹ کرلیں، مذہبی امور

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ تاحال بند ہے زائرین نوٹ کرلیں، مذہبی امور"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر باضابطہ اطلاع کے مطابق 21 اکتوبر سے آمدورفت کے لیے معطل ہے، الشیب بارڈر سے مسافر، گاڑیوں اور تجارتی سامان کی آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے گی۔
- ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں جب کہ زیارت گروپ آرگنائزر (ZGOs) پاکستانی زائرین کو بارڈر کی بندش سے فوری طور پر آگاہ کریں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر بند ہے، پاکستانی زائرین نوٹ کرلیں۔
اپنے بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر باضابطہ اطلاع کے مطابق 21 اکتوبر سے آمدورفت کے لیے معطل ہے، الشیب بارڈر سے مسافر، گاڑیوں اور تجارتی سامان کی آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے گی، ایران میں موجود پاکستانی زائرین فی الحال بغداد اور نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ذریعے عراق جا سکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں جب کہ زیارت گروپ آرگنائزر (ZGOs) پاکستانی زائرین کو بارڈر کی بندش سے فوری طور پر آگاہ کریں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





