ایران میں جوہری حملے کا خدشہ؛ حکومت نے شہریوں کیلیے حفاظتی ہدایات نشر کردیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران میں جوہری حملے کا خدشہ؛ حکومت نے شہریوں کیلیے حفاظتی ہدایات نشر کردیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اصفہان ہلال احمر کے عہدیدار ابراہیم عادل زادہ نے شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں محفوظ رہنے کے طریقے بتائے ہیں۔
- ان کا کہنا ہے کہ جوہری حادثے یا تابکاری کے خطرے کی صورت میں لوگوں کو عمارتوں کے اندر رہنا، دروازے اور کھڑکیاں بند کرنا اور باہر سے ہوا کھینچنے والے نظام روک دینا چاہیے۔
- انہوں نے عمارت کے تہہ خانے یا کھڑکیوں سے دور اندرونی حصے کو پناہ کے لیے موزوں قرار دیا۔
- تابکار گردوغبار کی زد میں آنے والے افراد کو احتیاط سے بیرونی لباس اتار کر بند تھیلے میں رکھنے اور جلد و بال صابن اور پانی سے دھونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ پر جوہری حملے اور تابکاری سے بچاؤ کی ہدایات نشر کیے جانے کے بعد ملک میں ممکنہ بڑے فوجی تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اصفہان ہلال احمر کے عہدیدار ابراہیم عادل زادہ نے شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں محفوظ رہنے کے طریقے بتائے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جوہری حادثے یا تابکاری کے خطرے کی صورت میں لوگوں کو عمارتوں کے اندر رہنا، دروازے اور کھڑکیاں بند کرنا اور باہر سے ہوا کھینچنے والے نظام روک دینا چاہیے۔
انہوں نے عمارت کے تہہ خانے یا کھڑکیوں سے دور اندرونی حصے کو پناہ کے لیے موزوں قرار دیا۔ ممکنہ دھماکے کے وقت شہریوں کو زمین کے قریب رہنے اور دھماکے کی روشنی کی جانب براہ راست نہ دیکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
تابکار گردوغبار کی زد میں آنے والے افراد کو احتیاط سے بیرونی لباس اتار کر بند تھیلے میں رکھنے اور جلد و بال صابن اور پانی سے دھونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





