ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری ؟ امریکی صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری ؟ امریکی صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسنی خیز پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وسط مدتی (مڈٹرم) انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے شدید دباؤ پر ایران کیخلاف جوہری حملے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
- ٹکر کارلسن کا کہنا تھا کہ ایران کے وسطی علاقے میں واقع پِک ایکس ماؤنٹین ممکنہ ہدف بن سکتا ہے، جہاں ایران کی حساس ترین جوہری تنصیبات پہاڑ کے اندر گہری سرنگوں میں قائم ہیں۔
- کارلسن نے انکشاف کیا کہ یہ سرنگیں پہاڑ کے اندر تقریباً 300 فٹ گہرائی میں ہیں اور روایتی امریکی ہتھیار انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اسی لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
- ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور سینٹ کام کے سربراہ بریڈ کوپر سمیت امریکی انتظامیہ میں اپنے قریبی اتحادیوں پر بھی دباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کی جائیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): واشنگٹن امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کے بعد امریکا ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسنی خیز پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وسط مدتی (مڈٹرم) انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے شدید دباؤ پر ایران کیخلاف جوہری حملے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
ٹکر کارلسن کا کہنا تھا کہ ایران کے وسطی علاقے میں واقع پِک ایکس ماؤنٹین ممکنہ ہدف بن سکتا ہے، جہاں ایران کی حساس ترین جوہری تنصیبات پہاڑ کے اندر گہری سرنگوں میں قائم ہیں۔
کارلسن نے انکشاف کیا کہ یہ سرنگیں پہاڑ کے اندر تقریباً 300 فٹ گہرائی میں ہیں اور روایتی امریکی ہتھیار انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اسی لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور سینٹ کام کے سربراہ بریڈ کوپر سمیت امریکی انتظامیہ میں اپنے قریبی اتحادیوں پر بھی دباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کی جائیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف بھی نیتن یاہو کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔
کارلسن نے خبردار کیا کہ ایران پر جوہری حملے کی صورت میں خلیجی خطے میں تابکاری پھیل سکتی ہے، جس سے کروڑوں افراد کی آبی ضروریات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسے حملے کے بعد روس یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا جواز تلاش کر سکتا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی جوہری تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
امریکی صحافی نے مزید کہنا کہ صدر ٹرمپ سات نومبر تک اس حوالے سے فیصلہ کر سکتے ہیں، تاہم نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاہدے کے حامی ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ایران پر جوہری حملے کی تیاری یا اس حوالے سے کسی حتمی فیصلے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ امریکی صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا امکان موجود ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





