ایران پر حملہ، نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں اختلافات پیدا ہو گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران پر حملہ، نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں اختلافات پیدا ہو گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے فوجی سربراہ سے انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ منگل کو حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایال زمیر نے ایران کے خلاف کارروائی کے حکم پر تحفظات کا اظہار کیا۔
- اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ نے ایران پر حملے کی باضابطہ منظوری کے لیے دستخط شدہ دستاویزات طلب کر لی ہیں۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر کے درمیان ایران پر فوری حملے کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔
اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے فوجی سربراہ سے انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ منگل کو حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایال زمیر نے ایران کے خلاف کارروائی کے حکم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی قیادت کو خدشہ ہے کہ نیتن یاہو انتخابات سے قبل اس حملے کے ذریعے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ نے ایران پر حملے کی باضابطہ منظوری کے لیے دستخط شدہ دستاویزات طلب کر لی ہیں۔ ایال زمیر نے ایران پر نئے حملے کے معاملے پر مزید بحث کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ دی ٹائمز آف اسرائیل اور یروشلم پوسٹ نے بھی شائع کی، اس کے مطابق نیتن یاہو کی سیاسی قیادت نے فوج کو ایران سے متعلق ایک فوجی کارروائی کی ہدایت دی تھی، تاہم کارروائی کی نوعیت اور ممکنہ ہدف ظاہر نہیں کیے گئے۔
ایال زمیر نے اس حکم پر فوری عمل کرنے کی بہ جائے مزید تفصیلی مشاورت اور کارروائی کی قانونی منظوری کے لیے دستخط شدہ دستاویزات طلب کیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کارروائی سے ایران کے ساتھ تیزی سے فوجی تصادم شروع ہونے کا خدشہ تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





