ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ 55 واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون ہے جسے ایرانی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔
- ایرانی حکام کے مطابق قشم جزیرے کے جنوب میں الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ذریعے 2 امریکی ایم کیو ایم 170 جاسوس ڈرون بھی ناکارہ بنائے گئے ہیں۔
- ایک امریکی عہدیدار کے مطابق واشنگٹن نے بڑی فوجی کارروائیوں کی بحالی کا تاثر دینے سے بچنے کے لیے حملوں کو محدود رکھا ہے۔
- اس سے قبل امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف کو دفاعی حملوں میں نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ 55 واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون ہے جسے ایرانی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق قشم جزیرے کے جنوب میں الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ذریعے 2 امریکی ایم کیو ایم 170 جاسوس ڈرون بھی ناکارہ بنائے گئے ہیں۔
ایک امریکی عہدیدار کے مطابق واشنگٹن نے بڑی فوجی کارروائیوں کی بحالی کا تاثر دینے سے بچنے کے لیے حملوں کو محدود رکھا ہے۔
اس سے قبل امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف کو دفاعی حملوں میں نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق حملوں میں ان ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جو امریکی تنصیبات پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل استعمال کر رہی تھیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پیر کی رات جزیرہ قشم پر یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





