ایران کا آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کا آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی نیوی نے بتایا کہ اسی علاقے سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں کا نشانہ بن گئے۔
- عمان کی نیوی نے آگ لگنے والے ایک جہاز سے 25 افراد کو بچالیا۔
- اسی دوران امریکی فوج نے آبنائے ہُرمُز کو بارودی سرنگوں سے مکمل پاک ہونے کا دعویٰ دہرایا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران نے آبنائے ہرمز میں دشمن کی ’بغیر پائلٹ کشتی‘ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں ایرانی نیوی نے کہا کہ جمعہ کی صبح مشرقی آبنائے ہرمز سے گزرنے والی اس کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی نیوی نے بتایا کہ اسی علاقے سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں کا نشانہ بن گئے۔ دونوں میں آگ لگ گئی۔ یہ آئل ٹینکرز جی پی ایس ٹریکر بند کر کے ممنوعہ علاقے سے گزر رہے تھے۔
عمان کی نیوی نے آگ لگنے والے ایک جہاز سے 25 افراد کو بچالیا۔ عمانی نیوی کے مطابق پاناما کا پرچم بردار یہ جہاز عمان کے شمالی سمندر سے گزر رہا تھا۔
اسی دوران امریکی فوج نے آبنائے ہُرمُز کو بارودی سرنگوں سے مکمل پاک ہونے کا دعویٰ دہرایا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ بحری جہاز اب آبنائے ہرمز سے بلا روک ٹوک گزر رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





