ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیشرفت ممکن نہیں: باقر قالیباف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیشرفت ممکن نہیں: باقر قالیباف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو بارہا اور واضح طور پر بتائی جا چکی ہیں، دباؤ اور لالچ کی پالیسی ایران پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔
- انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کی تمام 7 شرائط تسلیم کی جائیں۔
- باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جب تک امریکا اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتا، امریکی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
- اس سے قبل اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہو گی، ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھونس و دھمکیاں بند نہیں کرتا، وہ ناقابلِ اعتبار رہے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو بارہا اور واضح طور پر بتائی جا چکی ہیں، دباؤ اور لالچ کی پالیسی ایران پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کی تمام 7 شرائط تسلیم کی جائیں۔
باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جب تک امریکا اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتا، امریکی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہو گی، ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھونس و دھمکیاں بند نہیں کرتا، وہ ناقابلِ اعتبار رہے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





