ایران کی امریکا کو سخت اور وسیع تر جوابی کارروائی کی وارننگ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کی امریکا کو سخت اور وسیع تر جوابی کارروائی کی وارننگ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا جواب ماضی کے مقابلے میں زیادہ سخت اور وسیع ہو گا۔
- انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ چھڑی تو تنازع کا جغرافیہ صرف مغربی ایشیاء تک محدود نہیں رہے گا۔
- ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ اگر امریکی صدر نے ایک بار پھر خطے میں دھمکیوں اور اسرائیل کو اکسانے کے ذریعے کوئی نئی مہم جوئی کی تو جنگ کی آگ وسیع علاقے تک پھیل جائے گی اور پھر اس جنگ کا اختتام امریکی صدر کے اختیار میں نہیں ہو گا۔
- محمد اکرمینیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج اپنے اہداف کی فہرست کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہی ہیں تاکہ دشمن کے تمام ممکنہ اثاثوں کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئی جارحیت کا فوری اور پہلے سے زیادہ سخت اور وسیع پیمانے پر جواب دیا جائے گا، ممکنہ جنگ کا دائرہ مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گا۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا جواب ماضی کے مقابلے میں زیادہ سخت اور وسیع ہو گا۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ چھڑی تو تنازع کا جغرافیہ صرف مغربی ایشیاء تک محدود نہیں رہے گا۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ اگر امریکی صدر نے ایک بار پھر خطے میں دھمکیوں اور اسرائیل کو اکسانے کے ذریعے کوئی نئی مہم جوئی کی تو جنگ کی آگ وسیع علاقے تک پھیل جائے گی اور پھر اس جنگ کا اختتام امریکی صدر کے اختیار میں نہیں ہو گا۔
محمد اکرمینیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج اپنے اہداف کی فہرست کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہی ہیں تاکہ دشمن کے تمام ممکنہ اثاثوں کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں امریکی تنصیبات، فوجی ساز و سامان، اہلکار اور مفادات دنیا کے کسی بھی ایسے مقام پر نشانے پر آ سکتے ہیں جو ایرانی حملوں کی حدود میں ہو۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ دشمن عناصر نے شمالی عراق کے کرد علاقے میں حکومت مخالف گروہوں کو مسلح کر کے ایران کی مغربی سرحدوں پر زمینی محاذ کھولنے کی کوشش کی، تاہم ایرانی فوجی دستوں کی تعیناتی اور ان گروہوں کے ٹھکانوں پر پیشگی کارروائیوں کے ذریعے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





