ایشیائی ترقیاتی بینک سے 750 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایشیائی ترقیاتی بینک سے 750 ملین ڈالرز قرض کی منظوری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ان قرضوں کامقصد وفاقی پنشن نظام کو پائیدار بنانا، پنشن کی طویل مدتی مالی ذمہ داریوں میں کمی لانااور سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دیناہے۔
- سرکاری حکام کے مطابق، منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کانسیپٹ کلیئرنس کمیٹی نے حال ہی میں ان دونوں قرضوں کی منظوری۔
- کمیٹی کے اجلاس کی باضابطہ کارروائی جاری ہونے کے بعدحکومت اب اے ڈی بی کے ساتھ قرضوں کی شرائط اوردیگر طریقہ کارکو حتمی شکل دیگی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): حکومت پاکستان نے پنشن اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے مجموعی طور پر 750 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 209 ارب روپے کے مزیدغیرملکی قرضے لینے کی منظوری دیدی۔
ان قرضوں کامقصد وفاقی پنشن نظام کو پائیدار بنانا، پنشن کی طویل مدتی مالی ذمہ داریوں میں کمی لانااور سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دیناہے،تاہم ان قرضوں کے مقاصدکے حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ آیاان اہداف کے حصول کیلیے مزیدغیر ملکی قرضوں کے بجائے حکومت کوسیاسی عزم اور مؤثر پالیسی اقدامات کی ضرورت۔
سرکاری حکام کے مطابق، منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کانسیپٹ کلیئرنس کمیٹی نے حال ہی میں ان دونوں قرضوں کی منظوری دی۔
کمیٹی کے اجلاس کی باضابطہ کارروائی جاری ہونے کے بعدحکومت اب اے ڈی بی کے ساتھ قرضوں کی شرائط اوردیگر طریقہ کارکو حتمی شکل دیگی۔
حکام کے مطابق، پنشن اصلاحات کیلیے 500 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 139 ارب روپے، جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کیلیے 250 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 70 ارب روپے حاصل کیے جائیں۔
دستاویزات کے مطابق، پنشن اصلاحات کیلیے مجوزہ قرض کامقصد وفاقی پنشن نظام کی مالی پائیداری،گورننس، انتظامی صلاحیت اور عوامی خدمات کی فراہمی کوبہتر بناناہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





