ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں محض 4 دنوں کے اندر ایل پی جی کی قیمت 50 روپے فی کلو تک کم ہو گئی۔
- درآمدی ایل پی جی کے 3 جہاز پورٹ قاسم پہنچنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 500 روپے تک آ گئی۔
- ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں ایل پی جی کی آمد کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں میں قیمتوں میں مزید 30 روپے فی کلو کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی : ایل پی جی کی فی کلو قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 500 روپے تک آگئی ، 48 گھنٹوں میں قیمتوں میں مزید 30 روپے فی کلو کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں محض 4 دنوں کے اندر ایل پی جی کی قیمت 50 روپے فی کلو تک کم ہو گئی۔
درآمدی ایل پی جی کے 3 جہاز پورٹ قاسم پہنچنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 500 روپے تک آ گئی۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں ایل پی جی کی آمد کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں میں قیمتوں میں مزید 30 روپے فی کلو کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا۔
ایسوسی ایشن حکام نے بتایا کہ ایران سے ایل پی جی کے 900 باؤزرز ریلیز کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں مزید کمی متوقع۔
پاک ایران سرحد سے 200 ایل پی جی باؤزرز جلد کراچی پہنچ جائیں گے، جس سے پاک ایران سرحد کے ذریعے 4 ہزار ٹن سے زائد ایل پی جی کی سپلائی کا امکان ہے اور شہر میں آج بھی 100 سے زائد ایل پی جی باؤزرز کے پہنچنے کی توقع۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





