ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر آنے والے دونوں بحری جہاز پورٹ پہنچے ہیں۔
- ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے کے بعد کل سے قیمتوں میں کمی متوقع۔
- اوگرا اعلامیے میں ماہ اکتوبر کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 600 سے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): عمان سے لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر آنے والے دونوں بحری جہاز پورٹ پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے کے بعد کل سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
اوگرا اعلامیے میں ماہ اکتوبر کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 600 سے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں دوسرے دن ایل پی جی کے دکانداروں نے ہڑتال کی، جس کے باعث دکانیں بند رہیں۔
کوئٹہ شہر میں ایل پی جی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 520 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ پشاور میں 570 روپے فی کلو ہے۔
اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایل پی جی 600 روپے جبکہ کراچی میں 550 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





