ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت ریلوے کے نام منتقل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت ریلوے کے نام منتقل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان ریلوے کی ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت پاکستان ریلوے کے نام منتقل کر دی گئی، جو قومی اثاثوں کے تحفظ اور اراضی کے قانونی معاملات کو آگے بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت۔
- چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کی کوششوں کے ساتھ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی توجہ سے اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں پیش رفت ہوئی۔
- اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں لاہور سے کراچی اور کوئٹہ تک مختلف ریلوے ڈویژنوں کی اراضی شامل۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: نیب اور پاکستان ریلوے کی مشترکہ کوششیں رنگ لے آئیں، قومی اثاثوں کے قانونی تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی۔
پاکستان ریلوے کی ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت پاکستان ریلوے کے نام منتقل کر دی گئی، جو قومی اثاثوں کے تحفظ اور اراضی کے قانونی معاملات کو آگے بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت اس عمل میں نیب اور پاکستان ریلوے کی مشترکہ کاوشوں سے اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کی کوششوں کے ساتھ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی توجہ سے اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں پیش رفت ہوئی۔ ریلوے اراضی کی ملکیتی دستاویزات کی تکمیل اور قانونی معاملات کو آگے بڑھانے میں نیب نے کلیدی کردار ادا کیا۔
اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں لاہور سے کراچی اور کوئٹہ تک مختلف ریلوے ڈویژنوں کی اراضی شامل ہے۔ ملتان ڈویژن کی 29 ہزار 454 ایکڑ، لاہور ڈویژن کی 19 ہزار 797 ایکڑ، راولپنڈی ڈویژن کی 16 ہزار 114 ایکڑ اور پشاور ڈویژن کی 14 ہزار 675 ایکڑ اراضی اس عمل کا حصہ۔
اسی طرح کراچی ڈویژن کی 10 ہزار 970 ایکڑ، کوئٹہ ڈویژن کی 10 ہزار 771 ایکڑ اور سکھر ڈویژن کی 10 ہزار 717 ایکڑ ریلوے اراضی بھی ملکیت منتقلی کے عمل میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ مغلپورہ اور سی ایف آئی کی اراضی بھی اس عمل کا حصہ۔
پاکستان ریلوے کی دیگر اراضی کی ملکیت منتقلی کا عمل بھی جاری ہے، جب کہ اراضی کے ریکارڈ میں شفافیت اور قومی اثاثوں کے قانونی تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





