برازیل میں انڈر 20 فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی، 51 ریڈ کارڈز کا عالمی ریکارڈ قائم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "برازیل میں انڈر 20 فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی، 51 ریڈ کارڈز کا عالمی ریکارڈ قائم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- واقعہ ریاست میناس گیریس کی انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں اوبرلینڈیا اور مامورے کی ٹیموں کے درمیان پیش آیا جہاں 43 کھلاڑیوں اور دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے 8 ارکان کو میدان بدر کیا گیا۔
- میچ ریفری کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ہاف میں مامورے کے کھلاڑی ڈیوڈ نے گول کے بعد مخالف ٹیم کے بینچ کی جانب اشارے کیے جس پر اوبرلینڈیا کے گول کیپنگ کوچ پاؤلو سرجیو ڈیاس ڈوس سانتوس میدان میں آگئے۔
- اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تصادم شروع ہوگیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): برازیل میں انڈر 20 فٹبال میچ کے دوران میدان میں ہنگامہ آرائی کے باعث مجموعی طور پر 51 ریڈ کارڈ دکھا دیے گئے جو فٹبال کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔
واقعہ ریاست میناس گیریس کی انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں اوبرلینڈیا اور مامورے کی ٹیموں کے درمیان پیش آیا جہاں 43 کھلاڑیوں اور دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے 8 ارکان کو میدان بدر کیا گیا۔
میچ ریفری کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ہاف میں مامورے کے کھلاڑی ڈیوڈ نے گول کے بعد مخالف ٹیم کے بینچ کی جانب اشارے کیے جس پر اوبرلینڈیا کے گول کیپنگ کوچ پاؤلو سرجیو ڈیاس ڈوس سانتوس میدان میں آگئے۔
۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ اس واقعے سے قبل بھی تین کھلاڑی ریڈ کارڈ دیکھ چکے تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





