برازیل میں صدارتی الیکشن؛ صدر لولا اور سابق صدر کے بیٹے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "برازیل میں صدارتی الیکشن؛ صدر لولا اور سابق صدر کے بیٹے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خبر رساں ادارے دی اردو پوسٹکے مطابق رواں ماہ 4 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں فلیویو بولسونارو نے 47 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کی تھی جبکہ صدر لولا دا سلوا تقریباً 45 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
- تاہم کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا جس کے باعث انتخاب دوسرے مرحلے تک پہنچ گیا۔
- فلیویو بولسونارو نے ریو ڈی جنیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب حقیقی تبدیلی کا وقت آگیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): برازیل میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے جہاں موجودہ صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا اور دائیں بازو کے سینیٹر فلیویو بولسونارو آمنے سامنے ہیں۔
خبر رساں ادارے دی اردو پوسٹکے مطابق رواں ماہ 4 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں فلیویو بولسونارو نے 47 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کی تھی جبکہ صدر لولا دا سلوا تقریباً 45 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
تاہم کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا جس کے باعث انتخاب دوسرے مرحلے تک پہنچ گیا۔ دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث انتخابی نتائج پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔
فلیویو بولسونارو نے ریو ڈی جنیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب حقیقی تبدیلی کا وقت آگیا۔
وہ سابق صدر جائر بولسونارو کے صاحبزادے ہیں اور انہیں اپنے والد کے سیاسی حامیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ان کی انتخابی مہم میں جرائم کی روک تھام، معاشی مشکلات اور حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی جیسے معاملات نمایاں رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





