برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزیں بیک وقت سمندر میں اُتار دیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزیں بیک وقت سمندر میں اُتار دیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے کم از کم ایک آبدوز جوہری وار ہیڈز لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس۔
- رپورٹ میں سمندر میں موجود ان تین آبدوزوں کے نام ایچ ایم ایس وین گارڈ، ایچ ایم ایس ویجیلینٹ اور ایچ ایم ایس وینجنس بتائے گئے ہیں جبکہ چوتھی آبدوز، ایچ ایم ایس وکٹوریس اس وقت مرمت کے عمل سے گزر رہی۔
- واضح رہے کہ سلامتی کی ضمانت کے طور پر برطانیہ اپنی 4 میں سے کم از کم ایک آبدوز کو مسلسل سمندر میں تعینات رکھتا۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): لندن: برطانیہ نے گزشتہ 5 سالوں میں پہلی بار اپنی 4 میں سے 3 جوہری ڈیٹرنٹ آبدوزوں کو بیک وقت سمندرمیں تعینات کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے کم از کم ایک آبدوز جوہری وار ہیڈز لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس۔
رپورٹ میں سمندر میں موجود ان تین آبدوزوں کے نام ایچ ایم ایس وین گارڈ، ایچ ایم ایس ویجیلینٹ اور ایچ ایم ایس وینجنس بتائے گئے ہیں جبکہ چوتھی آبدوز، ایچ ایم ایس وکٹوریس اس وقت مرمت کے عمل سے گزر رہی۔
واضح رہے کہ سلامتی کی ضمانت کے طور پر برطانیہ اپنی 4 میں سے کم از کم ایک آبدوز کو مسلسل سمندر میں تعینات رکھتا۔
رائل نیوی پر نظر رکھنے والے آزاد ادارے نیوی لک آؤٹ کے مطابق 1969 سے لے کر اب تک بیلسٹک میزائلوں سے لیس کم از کم ایک آبدوز بغیر کسی وقفے کے مسلسل سمندر میں موجود رہتی۔
وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق ملک کا جوہری ڈیٹرنٹ ’ہماری قومی سلامتی کی بنیاد ہے جو ہر دن اور ہر لمحے برطانیہ اور ہمارے نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کرتا ہے‘۔
ترجمان نے مزید کہا ’ہم وہ واحد یورپی اتحادی ہیں جس نے نیٹو کے دفاع کے لیے اپنا جوہری ڈیٹرنٹ مختص کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام نیٹو اتحادی پہلے ہی ہمارے جوہری ڈیٹرنٹ کے تحفظ سے مستفید ہو رہے ہیں‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





