بغیر ڈگری بھی ویزا ممکن! جرمنی میں نوکری کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بغیر ڈگری بھی ویزا ممکن! جرمنی میں نوکری کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور ٹیکنالوجی کے مرکز جرمنی میں آئی ٹی ماہرین کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث پاکستانی پروفیشنلز کے لیے روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہوگئے۔
- سرکاری اعداد و شمار کے تحت جرمنی میں آئی ٹی سیکٹر کی تقریباً 1,09,000 اسامیاں خالی ہیں، جنہیں پر کرنے کے لیے غیر ملکی ماہرین کو دعوت دی جا رہی ہے، گر آپ کے پاس متعلقہ ڈگری ہے یا صرف عملی تجربہ موجود ہے، تب بھی آپ جرمنی میں پرکشش نوکری اور ورک ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
- سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ : مختلف پروگرامنگ زبانوں کے ذریعے ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر تیار کرنا۔
- ڈیٹا سائنس : ریاضی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے ڈیٹا کا تجزیہ اور حل فراہم کرنا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد : جرمنی نے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے، جس کے تحت آئی ٹی پروفیشنلز پرکشش نوکری اور ورک ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور ٹیکنالوجی کے مرکز جرمنی میں آئی ٹی ماہرین کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث پاکستانی پروفیشنلز کے لیے روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہوگئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے تحت جرمنی میں آئی ٹی سیکٹر کی تقریباً 1,09,000 اسامیاں خالی ہیں، جنہیں پر کرنے کے لیے غیر ملکی ماہرین کو دعوت دی جا رہی ہے، گر آپ کے پاس متعلقہ ڈگری ہے یا صرف عملی تجربہ موجود ہے، تب بھی آپ جرمنی میں پرکشش نوکری اور ورک ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ : مختلف پروگرامنگ زبانوں کے ذریعے ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر تیار کرنا۔
ڈیٹا سائنس : ریاضی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے ڈیٹا کا تجزیہ اور حل فراہم کرنا۔
آئی ٹی سیکیورٹی : کمپنیوں کے ڈیٹا کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنا اور جدید سیکیورٹی حل بنانا۔
ایپلی کیشن سپورٹ : SAP اور SharePoint جیسے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی دیکھ بھال اور سپورٹ فراہم کرنا۔
ڈگری کے حامل پروفیشنلز جرمن ریذیڈنس پرمٹ یا EU بلو کارڈ (EU Blue Card) حاصل کر کے جرمنی جا سکتے ہیں۔
تاہم اگر آپ کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری نہیں ہے لیکن آئی ٹی کے شعبے میں عملی تجربہ (Practical Experience) موجود ہے، تو بھی آپ مخصوص آٹو سروس/آئی ٹی ورک ویزا کے تحت جرمنی میں نوکری حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
جرمن حکومت کے پورٹل make-it-in-germany.com پر جا کر Quick-Check ٹول کے ذریعے اپنی اہلیت جانچیں۔
پورٹل پر جرمن جاب مارکیٹ کے اصول اور نوکری تلاش کرنے کی تجاویز سے آگاہی حاصل کریں۔
پورٹل پر موجود جاب لسٹنگ میں سے اپنے شعبے کی مناسبت سے نوکری کے لیے اپلائی کریں۔
جرمنی میں آئی ٹی ملازمتوں، ورک ویزا اور درخواست کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات سرکاری ویب سائٹ Make it in Germany پر دستیاب ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





