بلال بن ثاقب کی ڈویژنل صدر ماسٹر کارڈ سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مستقبل پر تبادلہ خیال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بلال بن ثاقب کی ڈویژنل صدر ماسٹر کارڈ سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مستقبل پر تبادلہ خیال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان اور ماسٹر کارڈ کے درمیان جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کو مزید مؤثر بنانے پر گفتگو کی گئی۔
- اس ملاقات میں ترسیلاتِ زر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مالیاتی اثاثہ جات کی ذمہ دارانہ ٹوکنائزیشن کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔
- اس موقع پر بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سالانہ 40 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر موصول ہوتی ہیں۔
- اس ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں، سائبر سیکیورٹی اور مالیاتی شفافیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صارفین کے تحفظ اور مالیاتی استحکام کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیوارا) بلال بن ثاقب کی ماسٹر کارڈ کے ڈویژنل صدر مارک ایلیٹ سے ملاقات جہاں سرحد پار ادائیگیوں اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور ماسٹر کارڈ کے درمیان جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کو مزید مؤثر بنانے پر گفتگو کی گئی۔
اس ملاقات میں ترسیلاتِ زر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مالیاتی اثاثہ جات کی ذمہ دارانہ ٹوکنائزیشن کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سالانہ 40 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر موصول ہوتی ہیں۔ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی سے اوورسیز پاکستانیوں اور کاروباری اداروں کےلیے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں، سائبر سیکیورٹی اور مالیاتی شفافیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صارفین کے تحفظ اور مالیاتی استحکام کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے عالمی نظام کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ ٹیکنالوجی اور جدت کو حقیقی معاشی فوائد میں تبدیل کرنا اولین ترجیح ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





