بلدیاتی انتخابات کیلئے بار بار کاغذاتِ نامزدگی فیس وصولی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بلدیاتی انتخابات کیلئے بار بار کاغذاتِ نامزدگی فیس وصولی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن، وزارتِ داخلہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
- جسٹس عمیر مجید ملک نے سابق چیئرمین ملک ساجد محمود کی درخواست پر سماعت۔
- انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی شیڈول منسوخ ہونے یا تبدیل ہونے پر جمع کرائی گئی فیس برقرار رکھی جائے۔
- درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق فیس ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی جائے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں سے بار بار کاغذات نامزدگی فیس وصول کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن، وزارتِ داخلہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے سابق چیئرمین ملک ساجد محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل کے مطابق پچھلی بار الیکشن شیڈول جاری ہوا اور امیدواروں سے 8.54 ملین روپے وصول کیے گئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی شیڈول منسوخ ہونے یا تبدیل ہونے پر جمع کرائی گئی فیس برقرار رکھی جائے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی دوبارہ فیس جمع نہ کرانے کی بنیاد پر مسترد نہ کیےجائیں۔
درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق فیس ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی جائے۔
الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور وزارتِ داخلہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





