بھارتی اداکار شعیب ابراہیم بھی ’درِ نجات‘ کے مداح نکلے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بھارتی اداکار شعیب ابراہیم بھی ’درِ نجات‘ کے مداح نکلے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- شعیب ابراہیم بھارتی ٹیلی ویژن اداکار ہیں اور وہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں، ان کی شادی ساتھی اداکارہ دیپیکا ککڑ سے ہوئی اور ان دونوں کی محبت کی کہانی کسی پریوں کی داستان جیسی ہے۔
- انٹرنیٹ پر شعیب ابراہیم کو ’گرین فلیگ‘ (ایک مثالی اور بہترین ساتھی) بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ دیپیکا ککڑ کو وہ ناکام رشتے کے بعد ملے، اب وہ خوبصورت بیٹے کے والدین ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کھلے عام ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
- شعیب ابراہیم سے ’درِ نجات‘ دیکھنے کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی لاکھوں دیگر بھارتی مداحوں کی طرح اس ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار شعیب ابراہیم بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کے مداح نکلے ہیں۔
شعیب ابراہیم بھارتی ٹیلی ویژن اداکار ہیں اور وہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں، ان کی شادی ساتھی اداکارہ دیپیکا ککڑ سے ہوئی اور ان دونوں کی محبت کی کہانی کسی پریوں کی داستان جیسی ہے۔
انٹرنیٹ پر شعیب ابراہیم کو ’گرین فلیگ‘ (ایک مثالی اور بہترین ساتھی) بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ دیپیکا ککڑ کو وہ ناکام رشتے کے بعد ملے، اب وہ خوبصورت بیٹے کے والدین ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کھلے عام ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
۔شعیب ابراہیم سے ’درِ نجات‘ دیکھنے کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی لاکھوں دیگر بھارتی مداحوں کی طرح اس ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں۔
جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے خیال میں ہر کوئی یہ ڈرامہ دیکھ رہا ہے اور اس کی پوری ٹیم، بشمول اداکار، مصنف اور ہدایت کار، یقیناً اپنے کام میں ماہر ہیں۔
۔اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو حقیقی زندگی میں بھی ’ابوبکر‘ ہیں۔ ایک اور نے کہا کہ بہترین ڈرامہ ہیں۔ ایک اور تبصرہ کیا کہ یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ بھی اسے دیکھ رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





