بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات، نئی ہدایات بھی مل گئیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات، نئی ہدایات بھی مل گئیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں سلمان صفدر نے کہا ہے کہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کروائی۔
- ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی درخواستوں اور گزارشات پر بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی جبکہ بانی پی ٹی آئی سے 7 ماہ بعد ملاقات کروائی گئی ہے۔
- بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر بات چیت کے لیے ناکافی تھا۔
- پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروائی گئی ہے۔
اپنے بیان میں سلمان صفدر نے کہا ہے کہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی درخواستوں اور گزارشات پر بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی جبکہ بانی پی ٹی آئی سے 7 ماہ بعد ملاقات کروائی گئی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر بات چیت کے لیے ناکافی تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بعض قانونی امور اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





