بیرسٹر سیف کے راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر تابڑ توڑ الزامات

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بیرسٹر سیف کے راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر تابڑ توڑ الزامات"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ راجہ ناصر عبّاس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں سے رابطے میں ہیں مگر یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں۔
- انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی مگر وہ عمران کے لیے مذاکرات کرنے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔
- پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی مذاکرات کے اہم ترین لمحات میں کوئٹہ جا کر بیٹھ گئے۔
- اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف اور مریم نواز سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے رابطے کیے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اپوزیشن لیڈران راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی پر تابڑ توڑ الزامات لگادیے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ راجہ ناصر عبّاس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں سے رابطے میں ہیں مگر یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی مگر وہ عمران کے لیے مذاکرات کرنے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی مذاکرات کے اہم ترین لمحات میں کوئٹہ جا کر بیٹھ گئے۔ انہیں عمران خان نے اپوزیشن لیڈر حکومت سے رابطوں کے لیے بنایا مگر وہ خان کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف اور مریم نواز سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے رابطے کیے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ راجا ناصر عباس کی سوچ ڈی سی، تحصیل دار اور پٹواری تک محدود ہے، انہیں علی امین گنڈاپور نے سینیٹر بنوایا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





