ترک صدر اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ترک صدر اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔
- رپورٹس کے مطابق صدر اردوان نے امریکی صدر کو بتایا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کو تیار۔
- دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اتحاد کے تحت، آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کر رہا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق صدر اردوان نے امریکی صدر کو بتایا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کو تیار۔
دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔ قطری ثالثوں نے جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو نیا معاہدہ پیش کر دیا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق معاہدے کا مسودہ اتوار کو تہران کے حوالے کیا گیا اور ایران کا جواب ہفتے کے آخر میں متوقع۔
نئے مسودے میں سات روز کی ٹائم لائن مقرر کی گئی۔
برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہخلیجی ملک سمجھتے ہیں دوبارہ جنگ ہوئی تو تباہ کن ہو گی یہی وجہ ہے وہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر کام کر رہی ہیں۔
معاہدے کے مطابق پابندیاں ہٹتے ہی ایران سات کے بجائے چار روز میں آبنائے ہرمز کھول دے گا جب کہ حوثی ملیشیا یمن کے علاقوں سے قبضہ ختم کردے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





