ترکیہ میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ترکیہ میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مقامی حکام کے مطابق جمعرات کے روز مغربی وسطی ترکیہ کے تین دیہات میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔
- افیون کاراحصار (Afyonkarahisar) کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ "بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں ہونے والے مسلح حملوں میں ہمارے 8 شہری ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔
- یہ واقعہ شام کے اوائل میں افیون کاراحصار کے قریب ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔
- سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق، یوکاری تاندیر (Yukaritandir) گاؤں میں ایک سڑک پر دو خواتین گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ملیں انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): مغربی ترکیہ کے دیہی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق جمعرات کے روز مغربی وسطی ترکیہ کے تین دیہات میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔
افیون کاراحصار (Afyonkarahisar) کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ "بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں ہونے والے مسلح حملوں میں ہمارے 8 شہری ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔۔
یہ واقعہ شام کے اوائل میں افیون کاراحصار کے قریب ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔ یہ قصبہ دارالحکومت انقرہ اور ساحلی شہر ازمیر کے درمیان واقع ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق، یوکاری تاندیر (Yukaritandir) گاؤں میں ایک سڑک پر دو خواتین گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ملیں انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ شمال مشرق کی جانب آدھے گھنٹے کی مسافت پر واقع کییر (Kiyir) گاؤں سے مزید 3 لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ مزید مشرق کی طرف آدھے گھنٹے کے فاصلے پر واقع ایازینی (Ayazini) گاؤں سے بھی 3 افراد کی لاشیں ملیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





